اسلام آباد:لاکھوں روپے ممبر شپ فیس لینے والا اسلام آباد کلب بھی خسارے میں چلا گیا ہے ،گزشتہ مالی سال کے دوران اسلام آباد کلب مجموعی طور پر 11کروڑ روپے سے زائد خسارے کا شکار رہا۔اآڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسلام آباد کلب جو نجی ممبران سے لاکھوں روپے ممبر شپ فیس کے طور پر وصول کرتا ہے خسارے میں چلا گیا ہے اور مالی سال 2021/22کے دوران اسلام آباد کلب نے 11کروڑ 44لاکھ روپے سے زائد نقصان کیا ہے رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کلب کے میں ممبران کیلئے قائم بعض شعبے جس میں پولو گرا?نڈ اور گالف کلب شامل ہے منافع دینے کی بجائے نقصان کا باعث بن رہے ہیں کیونکہ ان پر اخراجات زیادہ ہوتے ہیں جبکہ آمدنی کم ہوتی ہے رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کلب کی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے اس وقت ممبر شپ کیلئے درجنوں درخواستیں طویل عرصے سے زیر التوا چلی آرہی ہیں جن پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جارہا ہے ان درخواستوں کی منظوری سے اسلام آباد کلب کے آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوسکتا ہے۔
لاکھوں روپے ممبر شپ فیس لینے والا کلب خسارے میں
