چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر کی توڑ پھوڑ۔۔ کون کون شامل؟

House-Imran-khan 37

توشہ خانہ مقدمے کے نہایت متعصّبانہ فیصلے کے بعد طے شدہ پلان کے تحت چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی گرفتاری ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائشگاہ میں باوردی اہلکاروں کی توڑ پھوڑ کی تصاویر اور ویڈیو جاری کردی گئی باوردی اہلکاروں نے چیئرمین تحریک انصاف کی رہائشگاہ کے مختلف حصوں میں توڑ پھوڑ کی چیئرمین تحریک انصاف کے بیڈ روم کے اطراف میں حفاظت کی غرض سے لگائے گئے شیشوں کو بطورِ خاص ضربیں لگا کر نقصان پہنچایا گیا باوردی اہلکاروں نے گھر کی حفاظت کیلئے لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں اور سسٹم کو بھی تباہ کیاگھر کے رہائشی حصے میں رکھے گئے فرنیچر کو بھی توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا رہائشی حصے کے باتھ رومز کے دروازوں کو بھی توڑا اور نقصان پہنچایا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں