چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری۔۔سینیٹر اعظم سواتی کا دبنگ اعلان

Senator-Azam-Swati-reaction-imran-khan-arrest 37

اسلام آباد: سینیٹر اعظم سواتی کا چیئرمین تحریک انصاف کی جعلی مقدمے میں گرفتاری کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج پاکستان کا مقبول ترین لیڈر ایک جعلی توشہ خانہ کیس میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے، پورے ملک میں پاکستانی اپنے عدل کے نظام کو دیکھتے ہوئے خون کے آنسو بہا رہے ہیں،جج ہمایوں دلاور کا اس کیس میں کرداد عدل و انصاف کے اصولوں کی روشنی میں ایک عدالتی تماشا تھا، 9 مئی کے بعد ان جج صاحب نے چیئرمین تحریک انصاف پر فرد جرم عائد کی،تمام بنیادی حقوق اور اصولوں کو تباہ کیا گیا، چیئرمین تحریک انصاف ہماری آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے، چیئرمین تحریک انصاف ہماری پہچان اور پاکستان کی عزت ہے، چیئرمین تحریک انصاف جس طرح جبر اور ظلم کے نظام کا مقابلہ کر رہا ہے تاریخ ان کو ایک عظیم لیڈر کی حیثیت سے یاد رکھے گی، چیئرمین تحریک انصاف کا ساتھ دینا ہمارے ایمان کا حصہ ہے، چیئرمین تحریک انصاف ہماری اور ہماری اولاد کی جنگ لڑ رہا ہے،جب تک اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھنے والوں کو قانون کے نیچے نہیں لایا جائے گا تب تک یہ ملک ترقی نہیں کر سکتا، میں پی ٹی آئی کے جیل میں قید تمام قائدین اور کارکنان کو عقیدت کا سلام پیش کرتا ہوں، ان کی یہ قربانی پاکستان کی سالمیت اور آنے والی نسلوں کیلئے ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں