چیئرمین تحریک انصاف کی اٹک جیل میں پہلی رات۔۔تفصیلات جانیے

imran-khan-district-jail-attock 34

اٹک:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جیل میں پہلے روز جیل رات زمین پر سو کر گزاری اور صبح اٹھ کر ناشتہ کیا ۔ رات جیل پہنچنے پر عمران خان نے نماز عشاء ادا کی، جیل مینوئل کے مطابق رات کا کھانا کھایا، انہیں زمین پر سونے کیلئے میٹرس دیا گیا تھا۔ صبح ناشتے میں ڈبل روٹی، مکھن، انڈہ، چنے اور چائے دی گئی۔ عمران خان نے بغیر حیل و حجت کے ناشتہ کیا۔رپورٹ کے مطابق دوپہر کو جو کھانا فراہم کیا گیا عمران خان نے صرف پھل پر اکتفا کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے جیل میںزیادہ وقت مطالعہ پر صرف کررہے ہیں، گذشتہ رات عمران خان کچھ بے چین رہے تاہم کوئی شکایت نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں