چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اٹک جیل منتقل

Imran-khan-attock-jail 28

توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے چیئرمین تحریک انصاف کو زمان پارک سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کردیا۔ ایس ایس پی سی آئی اے ملک لیاقت کی زیر سربراہی پولیس ٹیم نے عمران خان کو گرفتار کیا ، عمران خان کو بذریعہ ہیلی اسلام آباد منتقل کرنا تھا تاہم موسم کی خرابی کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی کو براستہ موٹروے لاہور سے اسلام آباد منتقل کیا گیا، اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے، چئیرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کیے جانا تھا تاہم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انہیں اٹک جیل منتقل کر کے ہائی سیکورٹی زون کے لاک اپ میں رکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں