عمران خان کی گرفتاری پر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا شدید ردعمل۔۔

Lahore-High-court-bar 24

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جس عجلت میں سزا سنائی وہ فیئر ٹرائل اور متعلقہ قوانین کی سخت خلاف ورزی ہے اور سزا سناتے وقت اسلام آباد ہائیکورٹ کے حالیہ فیصلے کو بھی نظر انداز کیا گیا، چیئرمین تحریک انصاف کو صفائی کے حق سے محروم کر کے یہ فیصلہ سنایا گیا جو کہ افسوسناک ہے، اس طرح جلد بازی اور قانون کے تقاضوں کو پورا کئے بغیر یہ فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ اس فیصلے کے در پردہ قوتیں ہیں جو ملک میں جمہوری نظام کو چلنے نہیں دینا چاہتی اور اس بات پر بھی تشویش ہے کہ حکومتی اتحاد میں شامل جو سیاستدان اس عمل کا ساتھ دے رہے ہیں وہ اس چیز کو نظر انداز کر رہے ہیں کہ آئندہ انہیں بھی غیر جمہوری قوتوں کی طرف سے اس طرح کے حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں