عمران خان گرفتار!! سوشل میڈیا پر عوام کاپرُ زور احتجاج اوردکھ کا اظہار

25

سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر،ImranKhan# ٹاپ ٹرینڈ چل رہا ہے جس میں پی ٹی آئی کے سپوٹرز، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر اپنے دکھ و رنج کے احساسات بیان کر رہے ہیں اورساتھ ہی ساتھ اپنے لیڈر سے دلی محبت اور وابستگی کے جذبات بھی دکھا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر اس احتجاج کا اشارہ عمران خان کی گرفتاری کی طرف ہے۔ آج روز، توشہ ہ خانہ کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی جانب سے 3 سال قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیے جانے کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیاہے۔پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا، پولیس کے مطابق عمران خان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے،پی ٹی آئی پنجاب کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ سے کی جانے والی ایک ٹوئٹ میں ان خبروں کی تصدیق کی گئی کہ عمران خان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں