نیویارک : امریکی اداکار مارک مارگولیس 83 سال کی عمر میں چل بسے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکار کی موت نیویارک کے اسپتال میں ہوئی جہاں انہیں بیماری کے باعث داخل کیا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق مارک مارگولیس کچھ دنوں سے بیمار تھے اور ان کا اسپتال میں علاج جاری تھا اور یہیں جمعرات کو انہوں نے آخری سانسیں لیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مارک مارگولیس کی اہلیہ اور ان کا بیٹا اسپتال میں ان کے ساتھ موجود تھے۔
امریکی اداکار مارک مارگولیس، دنیا سےچل بسے
