عامر خان نےمہنگی ترین گاڑی کا تحفہ کس کو دیا ؟؟

25

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم کو مہنگی ترین گاڑی تحفے میں دے دی۔معروف برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ کو خوبصورت مرسڈیز بینز جی ویگن تحفے میں دی ہے۔ جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی شئیر کی ہیں۔ان تصاویر کے ساتھ انہوں نے پوسٹ میں اپنی اہلیہ کیلئے ایک پیار بھرا پیغام بھی لکھا ہے فریال مخدوم کے لیے چھوٹا سا تحفہ! میں جانتا ہوں کہ وہ جی ویگنوں سے کتنی محبت کرتی ہے اس لیے میں اسے سرپرائز دینا چاہتا تھا۔ امید ہے آپ پسند کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں