نیو یارک : ہالی ووڈ فلم باربی کو متحدہ عرب امارات کے سینماؤں میں دکھانے کی اجازت دے دی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم 10 اگست سے سینما گھروں میں دکھائی جائے گی اور اس حوالے سے عوام نے ٹکٹ کی خریداری بھی شروع کردی ہے۔رپورٹس کے مطابق فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ متحدہ عرب امارات کی میڈیا کونسل کی منظوری کے بعد سامنے آئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی میڈیا کونسل نے میڈیا مواد کے معیارات اور ملک میں عمر کی حد بندی کے مطابق ضروری طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد باربی فلم کو متحدہ عرب امارات کے لائسنس یافتہ سینما گھروں میں نمائش کی منظوری دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کی ریلیز نامعلوم وجوہات کی بنا پر روک دی گئی تھی اور اس سے قبل اس کی ریلیز کی تاریخ 31 اگست سامنے آئی تھی۔رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ فلم اب تک دنیا بھر میں 800 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔
فلم باربی، اب دوبئی سینماؤں کی زینت
