فلم ’جب تک ہے جان‘ کترینہ سے پہلے مجھے آفر ہوئی تھی : میرا

7

حال ہی میں فلمسٹار میرا نےایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان کی فلم ’ جب تک ہے جان‘ میں ہیروئن کے طور پر کترینہ سے پہلے مجھےآفر آئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ شوبز انڈسٹری بہت سے مسائل کا شکار ہے۔ میرے پاس امریکہ کی شہریت بھی ہےلیکن میں یہاں رہنا چاہتی ہوں کیونکہ میں ملک چھوڑ کر جانے والے لوگوں کو ناکام سمجھتی ہوں۔‘
میرانے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں مقبول بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کیلئے بھی کئی دفعہ آفرز آئیں، لیکن انہوں نے منع کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں