چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث کے لاء کلرک دامن علی کے مبینہ اغوا کا معاملہ،ایڈوکیٹ خواجہ حارث نے لا کلرک کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا، خواجہ حارث نے کہا کہ میرے لاء کلرک کو توشہ خانہ کیس میں درخواست جمع کرانے سے روکنے کیلئے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا،نامعلوم افراد نے میرے لاء کلرک پر سپریم کورٹ میں دباو ڈالا کہ درخواست نہ دائر کرو، میرے لاء کلرک دامن علی نے حراساں کرنے والے افراد کی تصاویر بھیجیں، حراساں کرنے والے افراد میں ایک شخص کی شناخت صحافی کے طور پر بھی ہوئی ہے،لا کلرک دامن علی سے 10۔42 منٹ کے بعد کوئی رابطہ نہیں ہورہا
وکیل خواجہ حارث کے لاء کلرک کا مبینہ اغوا ۔۔ہراساں کرنیوالا صحافی کون؟سپریم کورٹ میں درخواست دائر نہ کرنےکا دبائو
