بچی پر وحشیانہ تشدد۔۔10دن بعد تحقیقاتی ٹیم بن ہی گئی

child torture 21

اسلام آباد:اسلام آباد پولیس نے سول جج عاصم حفیظ کے گھر میں کمسن ملازمہ پر تشدد کا معاملہ سامنے آنے کے 10 دن بعد تفتیش کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنا دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے کنوینر ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز شہزاد بخاری ہوں گے۔دوسری جانب لاہور کے اسپتال میں زیر علاج بچی رضوانہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا ہے کہ رضوانہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی قانونی تحویل میں لے لیا ہے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا ایک اہلکار جنرل اسپتال میں رضوانہ کی نگرانی کیلئے تعینات رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں