نومئی ، چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں نے جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرادیے

SC-imran-khan-speech 19

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین کی دو ہمشیرائوں نے سانحہ نو مئی کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سامنے بیانات ریکارڈ کرادیے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی میں حلیمہ خان اور عظمی خان نے4مقدمات کی تفتیش میں اپنے بیان ریکارڈ کرائے۔اپنے بیانات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی دونوں ہمشیرائوں نے نو مئی کو توڑ پھوڑ اور دیگر املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے لاتعلقی کا اظہار کیا۔عظمی خان نے جے آئی ٹی کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ جناح ہائوس کے سامنے مظاہرے میں شریک تھی جبکہ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ میں 9مئی کو زمان پارک میں موجود تھی۔جے آئی ٹی کی ٹیم نے دونوں بہنوں کو جناح ہائوس، ماڈل ٹان، عسکری پلازہ اور گلبرگ کے مقدمات کے حوالے سے بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں