لندن: سوشل میڈیا پیجز پر پوسٹ کی گئی ایک تصویر میں برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کا بڑا گھر سیاہ چادروں سے ڈھکا ہوا نظر آیا جس کی چھت پر چار افراد بھی موجود تھے۔ تنظیم گرین پیس نے بتایا کہ عمارت کو سیاہ چادر سے ڈھانپنے کا مقصد تیل کی تلاش کے معاملے میں پاگل پن کے سنگین نتائج کو اجاگر کرنا تھا۔ اس موقع پر مقامی پولیس نے کہا کہ ان کے اہلکار جائے وقوعہ پر موجود تھے۔وزیر اعظم رشی سونک جو کیلیفورنیا میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ چھٹیوں پر ہیں نے بحیرہ شمالی میں تیل اور گیس کی تلاش اور استعمال کے لیے سینکڑوں نئے لائسنس دینے کا وعدہ کیا ہے۔ستم ظریفی یہ ہے کہ سونک نے اس بات پر زور دیا کہ ان برطانوی فوسل وسائل سے فائدہ اٹھانے سے ملک کو کاربن غیرجانبداری کی طرف سفر کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ وہ ہدف ہے جو 2050 کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔گرین پیس یوکے کے فلپ ایونز نے کہا کہ ہمیں فوری طور پر ضرورت ہے کہ اپنے وزیر اعظم کے لیے موسمیاتی رہنما بنیں نا کہ صورتحال کو خراب کریں۔اس وقت جب جنگل کی آگ اور سیلاب دنیا بھر میں گھروں اور زندگیوں کو تباہ کر رہے ہیں سونک تیل اور گیس کی تلاش میں بڑے پیمانے پر توسیع کے وعدے کر رہے ہیں۔ یہ وزیر اعظم کی حیرت انگیز بیہودگی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔
برطانوی شہریوں نے وزیراعظم کا گھر سیاہ چادر سے ڈھانپ دیا
