میری ایک ٹانگ نقلی ہے : ہانیہ عامر کا انکشاف

22

کراچی : خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے مداحوں کو تشوش میں مبتلا کردیا۔ ہانیہ عامر ان دنوں لندن میں ہیں، ان کی انسٹا گرام پر تازہ ترین پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔مذکورہ پوسٹ میں اداکارہ کو لندن میں موجود خوبصورت مقامات کی سیر کرتے دیکھا گیا۔لیکن ساتھ ہی شیئر کی گئی ایک ویڈیو کلپ جس میں ہانیہ عامر کو چلنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ویڈیو میں اداکارہ کو بالی ووڈ فلم ویلکم کے مشہور ڈائیلاگ مزاح خیز انداز میں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ میری ایک ٹانگ نقلی ہے اور میں ہاکی کا کھلاڑی ہوں۔پوسٹ کے کپشن میں انہوں نے لکھا کہ جو بھی میری تمام ریلز اور پوسٹ کو لائک کرے گا میں اسے لیے دعا کرونگی۔پوسٹ کے بعد جہاں مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے وہیں لوگوں کے ملے جلے تبصرے بھی سامنے آرہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں