لاہور: معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اعتراف کیا کہ انہیں بعض اوقات اپنی زندگی میں مرد کی کمی محسوس ہوتی ہے۔ ایک انٹرویو میں گلوکارہ نے واضح کیا کہ جب انہیں کبھی اپنی کامیابیوں پر کسی سے بات کرنے کا دل کرتا ہے یا پھر اپنی ناکامیوں یا بے بسیوں پر رونے کا دل کرتا ہے تب ان کے پاس کسی مرد کا ساتھ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں وہ اپنے بیٹے اور بھتیجے کے ساتھ ہی جذبات کا اظہار کرتی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ انہیں ایسا کوئی ساتھی نہیں چاہیے جو ان کا سہارا بننے کے بجائے ان کی کامیابیوں اور شہرت سے خود کو غیر محفوظ تصور کرکے ان کے لیے مسائل کھڑے کرے۔ حدیقہ کیانی نے واضح کیا کہ انہیں متعدد دیگر ڈراموں کے اسکرپٹ بھی ملے تھے مگر انہوں نے ان میں کام کرنے سے انکار کیا، کیوں کہ ان میں ان کے کردار اچھے نہیں تھے۔
بعض اوقات مجھے مرد کی کمی محسوس ہوتی ہے : حدیقہ کیانی
