کراچی: سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کو لندن روانگی سے قبل تصویر لینا مہنگا پڑ گیا۔رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لندن روانگی سے قبل ائرپورٹ سے ایک تصویر شیئرکی جس میں انہیں جینز اور شرٹ میں ملبوس سر پر حجاب لیے کیمرے کے سامنے پوز بناتے دیکھا گیا۔تصویر کے ساتھ انہوں نے اپنے پرستاروں کی فرمائش پوچھ ڈالی انہوں نے لکھا کہ لندن جا رہی ہوں وہاں سے کچھ چاہیے تو بتائیں۔پوسٹ کے سامنے آتے ہی مداحوں نے جہاں حیران کن فرمائش کی وہیں رابی کو انکے لباس پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔لوگوں نے رابی کو انکے لباس پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ عبایا اتر گیا،مطلب کہ لندن پہنچ کر ڈوپٹہ بھی اترنے کے واضح امکانات ہیں،مذھب کارڈ بس ادھر تک ہی تھا۔
رابی پیرزادہ کاعبایاکیسے اترا ؟؟
