کراچی: معروف اداکارہ رمشاخان نے شوبز سے کنارہ کشی کرنے پر پرستاروں کو وضاحت دے دی۔حال ہی میں اداکارہ کا ایک انٹرویو وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ صف اول کی اداکارہ بننا چاہتی ہوں تاہم اس دوران شادی ہوگئی، تو پھر یقینا انڈسٹری سے کنارہ کش ہوجائوں گی۔ تاہم یہ الفاظ سامنے آنے کے بعد قیاس آرائیوں نے جنم لے لیا اور مداحوں کی جانب سے یہ خیال ظاہر کیا گیا کہ اداکارہ جلد شوبز کو خیرباد کہنے والی ہیں۔ جس پر اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ میں اداکاری کو خیرباد نہیں کہہ رہی۔ اداکارہ کا مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر یقین نہیں کیا کریں۔
شوبز سے کنارہ کشی۔۔۔ رمشاخان
