ایشیاکپ پرومو کوشائقین کی طرف سے پسند کیا جارہا ہےاور کہا یہ جا رہا ہے کہ یہ پرومو ورلڈکپ کے آفیشل پرومو سےبھی زیادہ بہترہے۔
پاکستان اور سری لنکا کی مشرکہ میزبانی میں شروع ہونے والا ایشیاکپ ، جس کا اسٹار اسپورٹس نے پرومو جاری کردیاہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم، ٹوئٹر پر ایشیاکپ کے حوالے سے اسٹار اسپورٹس نے پرومو جاری کر دیا ہے۔ جوکہ 45 سکینڈز پر مشتمل ہے ۔ اس پرومو میں ایشیا کی روایتی حریف ٹیموں پاکستان اور بھارت کے علاوہ افغانستان اور سری لنکا کو بھی دیکھایا گیا ہے۔
ایشیاکپ پرومو نشر، پاکستان نمایاں!
