ہریانہ: بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے مختلف علاقوں میں فرقہ وارانہ فسادات پھوٹنے کے باعث انتظامیہ نے انٹرنیٹ سروسز کو معطل کردیا ہےاور اس کے ساتھ ساتھ بڑے اجتماعات پربھی پابندی عائد کر دی ہے جس کی وجہ سے مسلمانوں نے گھروں پر ہی نمازِ جمعہ ادا کرنے کو ترجیح دی ہے۔
گزشتہ دنوں ہندو انتہا پسند ہجوم نے ہریانہ کے شہر گرو گرام کی مسجد پر آدھی رات کو دھاوا بول دیا،اور مسجد میں توڑ پھوڑ کی ۔ اور یہاں تک کہ مسجدکو نظرِآتش کیا اور مسجد کو بچانے کی کوشش کرنے والے امام صاحب کو بھی شہید کر دیا گیا۔بھارت کا یہ گھناونا فعل، اس کو پوری دنیا کے آگے بے نقاب کر چکا ہے ۔
بھارت میں انتہا پسندی عروج پر،مسجد نظرِآتش
