قومی کمیشن برائے وقار نسواں نے الیکشن کمیشن کے سامنے چارٹر آف ڈیمانڈ اور کوڈ آف کنڈیکٹ پیش کر دیا۔ ذرائع کے مطابق، ملک میں خواتین کے خلاف بڑھتی نفرت انگیز تقاریر پر اعلی ادرواں نے سر جوڑ لیے ۔ذرائع کے مطابق، الیکن کمیشن میں چیف الیکشن کمیشن کمشنر کی زیر صدرات اجلاس اجلاس میں کمیشن کے چاروں ممبرز اور سیکرئری الیکشن کمیشن نےشرکت کی۔ قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی چیرپرسن نیلو فر بختاور اور لیگل ایڈویز شرافت علی چوہدری شریک تھے ۔ الیکشن کمیشن میں خواتین کو معاشرے میں باعزت اور باقار بنانے کے لیے اعلی سطحی مینٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔جلاس میں خواتین پارلیمنٹرین کے خلاف بڑھتی نفرت انگیز تقاریر پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیاگیا۔جلاس میں سیاسی جماعتوں میں خواتین کی زیادہ شیمولیت , عام انتخابات میں خواتین کے جینڈر گیپ پر بھی بات چیت ہوئی۔ عام انتخابات میں ووٹرز لسٹوں میں خواتین ووٹرز کا گیپ کم ہونے پر بھی اطیمنان کا اظہارکیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ، پیش کیے جانے والے کوڈ آف کنڈیکٹ پر غور کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔
قومی کمیشن برائے وقار نسواں نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا
