رافی: دی ان ٹولڈ اسٹوری

14

کراچی: اداکار عفان وحید جلد ہی بڑے پردے پر منجھی ہوئی اداکارہ سونیا حسین کے ہمراہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ عفان وحید نے انسٹاگرام پر اپنی آنے والی فلم ’ رافی: دی ان ٹولڈ اسٹوری ‘کے پرومو پوسٹرز شیئر کیے، جن کے کیپشن میں انہوں نے سونیا حسین کا نام لکھا۔ عفان وحید کی جانب سے شیئر کیے گئے پوسٹرز کو اداکارہ سونیا حسین نے بھی انسٹاگرام اسٹوریز میں شیئر کرتے ہوئے فلم کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔ اداکارہ نے فلم کے پوسٹرز کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی آنے والی فلم ’ رافی: دی ان ٹولڈ اسٹوری‘ عفان وحید کے ساتھ ہوگی۔ فلم پاکستان کے مایہ ناز سائنس دان ڈاکٹر رفیع چوہدری کی زندگی پر بنائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں