اپنی ذات میں گم رہنے والی لڑکی ہوں : ماہرہ خان

10

لاہور: معروف فلم سٹار ماہر ہ خان نے کہا ہے میں دوسروںکے معاملات میں نہیں پڑتی اپنی ہی ذات میں گم رہنے والی لڑکی ہوں۔ ایک انٹرویو میں ماہرہ خان نے کہا کہ اپنے کام پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اس لئے اختلاف اصولوں پر کرتی ہوں لیکن خوامخواہ کے جھگڑوں میں نہیں الجھتی۔ اداکارہ نے کہا میں اپنی ذات میں گم رہنے والی لڑکی ہوں اس لئے دوسروں کے معاملات میں نہیں پڑتی۔ ماہرہ خان نے کہا میں روزانہ وزرش کرتی ہوں مگر جم نہیں جاتی ۔ ماہرہ خان نے بتایا عام طور پر رات دیر گئے تک کام ہوتا ہے دیر سے سوتی ہوں اس لیے صبح دیر سے ہی اٹھتی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شوبز میں کامیابی صرف خوبصورتی سے نہیں ملتی بلکہ انسان میں ٹیلنٹ بھی ہونا بھی بہت ضروری ہے کیونکہ بہت سے خوبصورت چہرے ٹیلنٹ نہ ہونے کی وجہ سے گمنامی کے اندھیروں میں ڈوب چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں