بیرسٹر اعتزاز احسن، ایک بار پھر عدالتی روسٹرم پر!

29

بیرسٹر اعتزاز احسن ایک بار پھر عدالتی روسٹرم پرآگئے۔ اعتزاز احسن کے لارجر بینچ کے سامنے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ،اٹارنی جنرل کو ایک دو گھنٹے ہدایات لینےتو دیں اور اس کیس کا فیصلہ آج ہی کریں۔ وقت تیزی سے بڑھ رہا ہے اور باقی افراد کو بھی گھڑی کی ٹک ٹک محسوس ہو رہی ہے۔اس عدالت کے اوپر بہت بھاری آئینی ذمہ داری آن پڑی ہے،آج سماعت کو شام میں مقرر کریں،اس اہم معاملے کیلئے ججز اپنی چھٹیاں منسوخ کر دیں،یہ اسمبلی جاتے جاتے قانون سازی پر قانون سازی کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں