شہریار آفریدی اور انکے بھائی سمیت 10 پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کرنے کا حکم

24

راولپنڈی: لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی اور ان کے بھائی سمیت پی ٹی آئی کے 10 کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے شہریار آفریدی اور ان کے بھائی فرخ جمال کی نظربندی کیخلاف درخواست پر ان سمیت 10 پی ٹی آئی کارکنان کے نظربندی آرڈر معطل کر دئیے۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے شہریار آفریدی کی کسی اور کیس میں گرفتاری روکنے کے لیے7 دن کی حفاظتی ضمانت بھی منظور کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں