الیکشن 2023، کس پارٹی کو کونسا انتخابی نشان ملا؟ تفصیل جانیئے

80

الیکشن کمیشن، سیاسی جماعتوں کو آئندہ عام انتخابات کیلئے انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی درخواستوں پر سماعت،ممبر نثار درانی کی زیر صدارت چار رکنی کمیشن کی سماعت،الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کیلئے 23 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیے،الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی اور آل پاکستان مسلم لیگ کی انتخابی نشان کی درخواست پر فیصلہ روک دیا،الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو چڑیا کا انتخابی نشان تجویز کردیا،استحکام پاکستان پارٹی نے شاہین کا نشان مانگا جو پہلے سے ال پاکستان مسلم لیگ کے پاس ہے، الیکشن کمیشن استحکام پاکستان پارٹی نے ترجیحی لسٹ میں چڑیا کا نشان تیسرے نمبر پر رکھا، الیکشن کمیشن آپ چڑیا کا نشان لے لیں، یہ بھی شاہین کی طرح پرندہ ہی ہے، ممبر الیکشن کمیشن کا استحکام پاکستان پارٹی کے نمائندے سے مکالمہ الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو شاہین کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست مسترد کردی،استحکام پاکستان پارٹی کی تاحال رجسٹریشن زیر التواء ہے،الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت،الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کو تلوار کا انتخابی نشان الاٹ کردیا،جے یو ائی ف کو کتاب،پاکستان مسلم لیگ کو کپ کا نشان الاٹ کردیا گیا،رابطہ جمیعت اسلام کو انگوٹھی، پیپلز مسلم لیگ کو کپ، کسان اتحاد کو بالٹی کا انتخابی نشان الاٹ،ہزاری ڈیموکریٹک پارٹی کو چاند، پاکستان عوامی لیگ کو ہاکی اور پاکستان تحریک انسانیت کو چاقو کا انتخابی نشان الاٹ،پاکستان امن تحریک کو میزائل، تحریک تحفظ پاکستان کو پستول کا انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا،پاکستان پیپلز پارٹی بھٹو شہید کو وکٹری، پاکستان فلاحی تحریک کو واسکٹ کا انتخابی نشان الاٹ،جے یو آئی نظریاتی کو تختی، جدید عوامی پارٹی کو ہیلمٹ اور تحریک عوام پاکستان کو ٹیلیفون کا انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا،پاکستان فلاحی تحریک کو تھرموس اور اللہ اکبر تحریک کو جگ کا نشان الاٹ کر دیا، الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ کے شاہین کے نشان کو انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد سے مشروط کردیا،آل پاکستان مسلم لیگ نے 40 روز کے اندر انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی یقین دہانی کرادی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں