چیئر مین CDAکی اب خیر نہیں.. بادشاہ سلامت کو ناراض کر دیا!!

20

اسلام آباد: سرینا چوک انڈر پاس کی تعمیر کا کنٹریکٹ ریلوے کو دینے پر وزیر اعظم برہم ہوئے اور تقریب چھوڑ کر چلے گئے، شہباز شریف انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے عصے میں چلے گئے ، چیئرمین سی ڈی اے اور سیکرٹری ریلوے کو جھاڑ پلادی ، چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل نے ریفنگ دی تھی کہ ریلوے کی ایک کمپنی یہ انڈر پاس مکمل کرے گی وزیراعظم برہم ہوگئے اور کہا کہ ریلوے کا کیا کام کہ سڑکیں اور انڈر پاس بنائے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ریلوے کی اپنی کارکردگی سب کے سامنے ہے یہ ان کا کام نہیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے سیکرٹری ریلوے کو آگے کیا تو وزیر اعظم نے انھیں بھی جھاڑ پلا دی،وزیراعظم نے سنگ بنیاد منسوخ کردیا اور منصوبے کا دوبارہ ٹینڈرز کرنے کا حکم دے دیا نیا ٹینڈر ہو تو اس کی روشنی میں بہترین کمپنی کا انتخاب کیا جائے ،وزیراعظم یہ ہدایات دے کر تقریب سے چلے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں