پاکستانی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں مختلف قسم کی لیگیں کرکٹ ٹورنامنٹس اور ایونٹس منعقد کروا رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو پیسہ کمانے سے نہیں روک سکتے۔اور مزید کہا کہ کرکٹ بورڈز کو یہ دیکھنا ہوگا کہ اگر پاکستان کی کوئی سیریز آنے والی ہے تو پلیئرز کوکیسے روکا جائے، اگردوسری صورت میں نقصان کی تلافی کیسے ہو، اس طرح کی پالیسی ترتیب دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حکام کو بیٹھ کر اس مسئلے کا کوئی مناسب حل نکالنا ہوگا ،تاکہ ملک کو نقصان نہ ہو اور کھلاڑی اپنے مستقبل کو محفوظ بناسکیں۔
کھلاڑیوں کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا؟ وقار یونس
