اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی سوشل بائیو سے اہلیہ ثانیہ مرزا کا حوالہ ہٹائے جانے پر ایک بار پھر دونوں کی علیحدگی کی خبریں گردش کررہی ہیں،پچھلے کچھ ماہ کے دوران شعیب اورر ثانیہ کی علیحدگی کے حوالے سے کئی افواہیں میڈیا پر گردش کرتی دکھائی دی ہیں تاہم تاحال اسٹار جوڑی کی جانب سے ان افواہوں کی کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی بعد ازاں جوڑی کو ایک شو کی میزبانی کرتے بھی دیکھا گیا،تاہم اب شعیب ملک کی جانب سے انسٹاگرام بائیو میں ردو بدل نے ایک بار پھر اسٹار جوڑی کی دوریوں کی خبروں کو ہوا دی ہے،قومی کرکٹر نے اپنی بائیو سے ثانیہ مرزا کو کیا گیا ٹیگ ہسبینڈ ٹو سپر ویمن ہٹادیا ہے، شعیب کی انسٹا بائیو میں اس ٹیگ کی جگہ اب Live Unbrokenنے لے لی ہے ،Live Unbroken امریکی مصنفہ تریسیا مائلز کی ایک مشہور کتاب ہے جس کا موضوع طلاق کے بعد خود کو سنبھالنے اور ثابت قدم رہنے کے حوالے سے ہے،دوسری جانب شعیب کی بائیو میں پہلے ایتھلیٹ درج تھا اب اس کی جگہ پرو ایتھلیٹ نے لے لی ہے تاہم بیٹے کو نعمت قرار دیا جانا شعیب کی بائیو میں تاحال موجود ہے ۔
شعیب ملک ؛ Live Unbroken ؟؟
