کرسٹوفر نولان کواسمارٹ فون سے نفرت کیوں؟

4

لاس اینجلس : ہالی ووڈ میں انٹرسٹیلر، انسیپشن اور ٹینیٹ جیسی سائنس فکشن فلمیں بنانے والے ڈائریکٹر کرسٹوفر نولان ذاتی زندگی میں سمارٹ فون استعمال کرنا پسند نہیں کرتے۔ 52 سالہ کرسٹوفر نولان نے ایک انٹرویو کے دوران وضاحت کی کہ وہ اپنے پاس اسمارٹ فون کیوں نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ اسمارٹ فون توجہ بھٹکاتے ہیں، اگر میں اپنے اسکرپٹ خود تحریر کرتا ہوں اور مواد تیار کرتا ہوں تو پورا دن ایک اسمارٹ فون اپنے پاس رکھنا میرے لیے مفید نہیں۔ اس سے بھی زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اپنی فلموں کے اسکرپٹ ایک ایسے کمپیوٹر پر تحریر کرتے ہیں جس پر انٹرنیٹ کنکشن بھی نہیں۔رپورٹ کے مطابق انہیں ای میلز کا استعمال بھی پسند نہیں اور یہ کام ان کے اسسٹنٹ کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ ایک اداکار کو فلم کا اسکرپٹ ای میل کرنے کی بجائے وہ خود آئرلینڈ گئے تاکہ اس اداکار کو اسکرپٹ حوالے کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں