ممبئی : بھارتی سینسر بورڈ نے ایکشن اور کامیڈی اسٹار اکشے کمار کی نئی فلم اوہ مائے گاڈ2 کو ریلیز کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سینسر بورڈ نے فلم میں 35 تبدیلیوں کے ساتھ اکشے کمار کے کردار پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس میں تبدیلی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے فلم میں اکشے کمار نے ہندو دیوتا شیوا کا کردار ادا کیا ہے اور ان کے ساتھ پنکج ترپاٹھی اور یامی گوتم بھی نظر آئیں گے۔ اکشے کمار کے کردار پر ہندوئوں کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔
اکشے کمار کو ایک بار پھر انکار کا سامنا!
