حمزہ سہیل نےحقیقت بیان کردی

4

لاہور: سینئر اداکار سہیل احمدکے بیٹے حمزہ سہیل نے شوبز میں آنے کی حقیقت بیان کردی۔اداکار کا اپنے بچپن کا احوال بیان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے اپنے اسکول کے ٹیچر سے کہا کہ مجھے ڈرامہ میں حصہ لینا ہے جس پر میرے ٹیچر نے مجھے ایک پلے کروایا جو میرے لئے بہت مزیدار تجربہ رہا، میں نے جب پہلی مرتبہ اسٹیج پر تالیوں کی گونج سنی تو میرا شوق اور بڑھ گیا۔ حمزہ نے بتایا کہ اسکول لیول پر اداکاری کی داد نے میرے اندر اور بھی جذبہ پیدا کیا اور جہاں جہاں کوئی موقع ملتا تھا تو میں اداکاری کا شوق پورا کرتا رہتا تھا۔ تعلیم پوری کرنے کے بعد آڈیشن دے کر ڈرامہ من جوگی کے ایک چھوٹے سے رول سے کام کا آغاز کیا۔ حمزہ سہیل کا کہنا تھا کہ سیکھنے کی عمر ساری زندگی ہی رہتی ہے جہاں سے کچھ سیکھنے کو ملا ضرور سیکھوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں