احد رضا میر خوف زدہ!

15

کراچی : آنے والی برطانوی ویب سیریز ورلڈ آن فائر 2 میں برٹش انڈین آرمی فوجی افسر کا کردار ادا کرنے والے احد رضا میر نے کہا ہے کہ مذکورہ سیریز کی شوٹنگ کے دوران وہ جنگ کے مناظر کے وقت انتہائی خوف زدہ ہوگئے تھے۔ویب سیریز میں احد رضا میر برٹش انڈین آرمی کے لیفٹیننٹ کرنل رجب پال کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں احد رضا میر نے کہا کہ انہوں نے ویب سیریز کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر بہت ساری چیزیں سیکھیں، انہیں وہاں تاریخ بھی سمجھ میں آئی، کیوں کہ انہیں یہ علم نہیں تھا کہ جنگ عظیم دوئم کے دوران انگریزوں کی لڑائی لڑنے والے جنوبی ایشیائی فوجیوں کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟انہوں نے انکشاف کیا کہ ویب سیریز کی شوٹنگ کے دوران اس قدر ہتھیاروں اور جنگوں کے مناظر شوٹ کیے گئے کہ وہ شدید خوف زدہ ہوگئے جس کی وجہ سے ان سے اداکاری نہیں ہو پاتی تھی کیوں کہ وہ یہ سب پہلی بار کر رہے تھے۔واضح رہے ورلڈ آن فائر 2 کو آئندہ ماہ ستمبر میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں