کراچی : اداکار یاسر حسین نے اپنی ساتھی اداکارہ صبا قمر کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو شاید ایسی اداکارہ دوبارہ نہ ملے انہیں مشورہ ہے کہ وہ صرف فلموں میں کام کریں۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے صبا قمر کو مشورہ دیتے ہوئے تجویز دی کہ انہیں ڈراموں میں اداکاری نہیں کرنی چاہیے، وہ صرف فلموں اور ویب سیریز کے لیے کام کریں۔ یاسر حسین کے مطابق انہیں لگتا ہے کہ صبا قمر جیسی اداکارہ پھر پاکستان کو ملے یا نہ ملے، اس لیے انہیں ڈراموں کے بجائے صرف فلموں میں کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے شہریار منور کو مشورہ دیا کہ وہ بھی سوچ سمجھ کر اچھے کردار ادا کریں، انہیں صرف ہیروز کے کرداروں کا انتخاب نہیں کرنا چاہیے، وہ دوسرے کردار بھی ادا کریں۔ اسی طرح انہوں نے زارا نور عباس کو مشورہ دیا کہ وہ بھی سوچ سمجھ کر کرداروں کا انتخاب کریں، انہیں بھی اتنے زیادہ ڈرامے نہیں کرنے چاہئیں۔
یاسر حسین کی صباقمر کے حوالے سے اہم پیش گوئی
