کولمبو : لنکا پریمیئر لیگ میں نسیم شاہ نے پہلے میچ ہی میں ماحول کوگرما دیا۔لمبو اسٹرائیکرز اور جفانا کنگزکے درمیان مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی نسیم شاہ نے کافی بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ خاص طور پر انھوں نے جفانا کے افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز کو آؤٹ کرنے کے بعد مست انداز میںاپنی خوشی کا اظہارکیا۔جب افغان بیٹس مین، نسیم شاہ کےپاس سے گزرنے لگے تو انھوں نے کوئی جملہ بھی کسا،لیکن گرباز نے کسی بھی قسم کا تنازع کھڑا نہیں کیا اورڈگ آؤٹ کی جانب چلےگئے۔
میچ کے بعد نسیم شاہ اور رحمان اللہ گرباز آپس میں گپ شپ کرتے اور اچھے انداز میں ملتے ہوئےدکھائی دیے اور اس وقت دونوں ہی کے چہرے پر مسکان تھی۔
نسیم شاہ نے افغان اوپنر گرباز کا کیا حشر کیا؟
