بیروت: لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں جھڑپ کے دوران11 افراد ہلاک ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق عین الحلوہ کیمپ میں 2 فلسطینی گروپوں میں جھڑپ ہوئی۔جھڑپوں میں ہلکے ہتھیاروں اور راکٹ لانچرز کا استعمال کیا گیا، جبکہ پناہ گزین کیمپ کے قریب لبنانی فوجی اڈے میں راکٹ گرنے سے ایک اہلکار زخمی ہوا۔ فائرنگ کے واقعات میں 40 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ بین الاقوامی ریڈ کراس کے تعاون سے 1949 میں عین الحلوہ کیمپ قائم کیا گیا تھا۔
لبنان،فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں جھڑپ،11 افراد ہلاک
