کاجول کو شاہ رخ خان کی ایک عادت ناراض کر گئی

18

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کاجول اپنے دوست بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ایک عادت سے خوش اور ناخوش نکلیں۔حال ہی میں اداکارہ کاجول نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شاہ رخ خان کی ایک عادت بالکل نہیں پسند اور وہ یہ ہے کہ انہیں سیٹ پر موجود ہر فرد کے ڈائیلاگ یاد ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا ایک 57 سالہ شخص کیسے سین میں موجود تمام افراد کے ڈائیلاگ یاد کرسکتا ہے، پھر چاہے وہ سین 3 صفحات پر مشتمل ہو، لیکن مجھے شاہ رخ کی یہ عادت اتنی ہی پسند بھی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ وہ شارخ خان سے روزانہ کی بنیاد پر رابطے میں نہیں رہتیں، کیونکہ اگر وہ ایسا کرنے لگ جائیں تو یقینا شاہ رخ خان بھی تنگ آجائیں گے لیکن مجھے یقین ہے کہ اگر کبھی صبح کے 3 بجے بھی انہیں فون کروں تو وہ میری کال کا جواب ضرور دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں