پی ڈی ایم میں اقتدار کی جنگ شروع۔۔وفاق میں حکومت ہم بنائیں گے… پیپلز پارٹی کا دعویٰ

PDM 24

گزشتہ ڈیڑھ سال سے اتحادی بن کر حکومت کرنے والی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے بظاہر اپنا پلڑا جھاڑتے ہوئے تمام تر ملبہ ن لیگ پر ڈال دیا، ساتھ ہی پیپلز پارٹی یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ آئندہ وفاق میں حکومت وہ بنائے گی۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے مہنگائی کے خلاف آواز بلند کی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی اور کرتی رہے گی، آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنا حکومت کی مجبوری تھی، پیپلز پارٹی الیکشن کے بعد وفاق میں حکومت بنائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں