فیروز خان کو یہ پوسٹ مہنگی پڑ گئی!

11

کراچی: معروف اداکار فیروز خان کی فیم اینزم کی حمایت پر پوسٹ کو مداحوں نے اداکار کی منافقت قرار دیا ہے۔ اداکار نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ایک کیپ پہنی ہوئی ہے جس پر Feminist-AF لکھا ہوا ہے۔ بہت سے مداحوں نے جہاں اداکار کی تعریف کی وہیں اکثریت کو فیروز خان کا موقف ایک ڈراما نظر آیا کیوں کہ ماضی میں وہ فیمینزم نظریات کی مخالفت کرچکے ہیں۔ ایک صارف نے اداکار پر منافقت کا الزام لگاتے ہوئے لکھا کہ اسلام اور فیمینزم الگ الگ ہیں اور یہ ساتھ ساتھ نہیں چلتے چناں چہ اداکار کو یہ ڈبل اسٹینڈر چھوڑ دینا چاہئے۔ فیروز خان نے اپنے جواب میں لکھا کہ مذہب اسلام نے مردوں اور عورتوں دونوں کو فضیلت اور درجہ دیا ہے اور فیمینزم اسلام کے ساتھ چل سکتی ہے۔ واضح رہے کہ اداکار سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر اکثر مذہبی باتوں کی تشہیر کرتے نظر آتے ہیں اور انہوں نے اس سے قبل کبھی فیمینزم کو سپورٹ نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں