لاہور : معروف اداکارہ عروہ حسین نے پیٹھ پیچھے وار کرنے والوں کو بھاڑ میں جانے کا راستہ دیکھا دیا۔ عروہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیوشیئر کی جس میں اداکارہ نے لکھا کہ ان تمام لوگوں کے نام جو آپ کو ہمیشہ دھوکہ دیتے ہیںپیٹھ پیچھے وار کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید لکھا کہ ایسے افراد سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ آپ کو ان کی چالاکیاں سمجھ نہیں آرہی ہیں کیونکہ آپ سب جانتے ہوئے بھی خاموش رہتے ہیں اور صبر سے کام لیتے ہوئے چل رہے ہوتے ہیں، پھر ایک دن وہ اپنے ساتھ ایک ڈرامائی معافی نامہ لے کر آپ کے پاس آجاتے ہیں کیونکہ وہ آپ جیسے قیمتی شخص کو اپنے ارد گرد ہی رکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ ہاں میں بے حد رحمدل ہوں لیکن برائے مہربانی برائی اور منفی باتوں کو مجھ سے دور رکھیں۔ مذکورہ ویڈیو میں وہ ایک ڈائیلاگ پر ڈبنگ کرتے ہوئے کہتی سنائی دیتی ہیں کہ آپ ایک کام کریں کہ یہاں سے سیدھا جائیں، جی بالکل سیدھا، اور سیدھا بھاڑ میں چلے جائیں، مڑ کر بالکل مت دیکھیئے گا۔
بھاڑ میں جاؤ تم۔۔عروہ حسین بھڑک اُٹھی
