اسلام آباد: قومی سکواش ہیرو حمزہ خان آسٹریلیا سے وطن واپس آ گئے ،ایئرپورٹ پر حمزہ خان کا والہانہ انداز میں استقبال کیاگیا۔ آرمی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے حکام نے حمزہ خان کا استقبال کیا۔پاکستان سکواش فیڈریشن کے عہدیدار اور کوچ آصف بھی ایئرپورٹ پراستقبال کے لئے موجود تھے۔ حمزہ خان نے 37سال بعد، پاکستان کو ورلڈ جونیئر سکواش کا ٹائٹل جتوایادیا ہے۔ آخری بارجان شیر خان نے 1986میں ورلڈ ٹائٹل پاکستان کیلئے جیتا تھااوروزیراعظم کی طرف سے شاندار کارکردگی پر حمزہ خان کو ایک کروڑ روپے کا کیش انعام بھی دیا گیا تھا۔
قومی سکواش ہیرو حمزہ خان کی آسٹریلیا سے وطن واپسی؛ ایئرپورٹ پر والہانہ استقبال
