زیک گولڈ سمتھ ؛ عمران خان کی حمایت میں بول اُٹھے

46

برطانیہ کے سابق وزیر برائے بین الاقوامی ماحولیات، آب و ہوا، جنگلات، سمندر -زیک گولڈسمتھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے بہت دکھ اور افسوس کے عالم میں کہا ہے کہ یہ واقعہ بہت گھناؤنا ہے لیکن یہ موجودہ حکام کی سازشی کوششوں کے ایک طویل سلسلے میں سے ایک ہے۔وہ بھی صرف اور صرف سابق وزیراعظم عمران خان کو ایک سیاسی حریف کے طور پرختم کرنے کے لئے۔۔یقیناً پریشانی کی بات یہ ہے کہ جیسے ہی ان کی کوششیں ناکام ہوتی ہیں، وہ مزید سخت اقدامات کی طرف جاتےہیں۔
گولڈ سمتھ کا اشارہ جس واقعے کی طرف ہے وہ یہ ہے جس میں عمران خان نے ٹویٹ میں بتایا کہ۔۔وہ ڈرائیور جو میری رہائشگاہ پر جوتے دینے آیا بالآخر پولیس کی جانب سے اس کے گاؤں سے اٹھا لیا گیا ہے۔ مقامی پولیس نے اس کے اہلِ خانہ کو بتایا ہے کہ لاہور پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے ان پر محض اس لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے کیونکہ اس نے ایک ڈبّہ (پارسل) زمان پارک پہنچایا تھا۔
ایک دن سے کچھ زائد کا وقت بیت چکا ہے اور اس کے اہلِ خانہ (مقامی طور پر) تمام تھانے بھی چیک کر چکے ہیں مگر ابھی تک اس کا کچھ بھی سراغ (اَتَا پتَا) نہیں۔ بزورِ جبر اسے ایک (جھوٹے) اعترافی بیان کہ وہ عمران خان کی رہائش گاہ پر منشیات چھوڑ کر آیا تھا، پر مجبور کرنے کیلئے یہ سب کیا جا رہا ہے۔ ایک اور جھوٹے اور جعلی مقدمے میں مجھے نامزد کرنے کی مایوس کن اور بھونڈی خواہش میں ایک غریب آدمی اور اس کے اہلِ خانہ کو ڈرانے، دھمکانے اور ہراساں کرنے کے ساتھ اس اذیّت سے دوچار کیا جا رہا ہے۔
ان 14 ماہ کے دوران جب بھی میں سوچتا کہ اب اس سے بڑھ کر کیا حالات خراب ہوں گے یا کوئی حکومت واقعی اپنے شہریوں سے ایسا وحشیانہ برتاؤ کرسکتی ہے تو ہر مرتبہ مجھے شدید دھچکہ لگتا کیونکہ ہر مرتبہ یہ (میرے تصوّر و خیال سے کہیں زیادہ) نیچے گرتے۔ اور بدقسمتی سے (شہریوں کو) ہمارے نظامِ عدل سے کچھ بھی تحفّظ میسّر نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں