پاکستان کے سابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور، عمرایوب خان صاحب نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پرشدید غم و غصے کا اظہار کیا اور ٹویٹ میں کہاکہ’ثناء اللہ خان مستی خیل ایم این اے کے گھر اور ان کے سسر کے گھر پر چھاپے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ جبکہ ثناء اللہ خان مستی خیل وہاں موجود نہیں تھے۔ لیکن پنجاب پولیس نے ان کے سٹاف ممبر کو گرفتار کر لیا ہے۔ پنجاب کا یہ غیر قانونی نگراں وزیر اعلیٰ اور اس کی کرپٹ کابینہ مکمل پاگل ہو چکی ہے لیکن اپنی بداعمالیوں کا جواب انشااللہ دینا پڑے گا۔‘
ثناء اللہ خان مستی خیل کے گھر چھاپہ، عمرایوب خان برہم
