سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس کا ٹرائل روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کے لیے مقررکر دی گئی، سپریم کورٹ نے جسٹس یحیٰی آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ تشکیل دے دیا، بنچ میں جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل ہیں، سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ کل دو اگست کو دن ساڑھے گیارہ بجے کیس کی سماعت کرے گاچیئرمین پی ٹی آئی نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی
توشہ خانہ کیس۔۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر سپریم کورٹ کا بنچ تشکیل۔۔کل اہم سماعت
