اس وقت جب ملک میں عدالتوں کی چھٹیاں چل رہی ہیں اور کورٹس میں صرف ڈیوٹی ججز خدمات سرانجام دے رہے ہیں اس وقت میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا تیزی سے توشہ خانہ کا ٹرائل بہت سارے سوالات پیدا کر رہا ہے، عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ سے متعلق تمام حقائق قوم کو بتا دئیے گئے ، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے بھی کل پریس کانفرنس کی گئی جس میں انہوں نے مذکورہ جج کے بارے انکشاف کیا کہ انتہائی تیزی سے توشہ خانہ کا ٹرائل چلانا چاہتے ہیں جس میں قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کئے جارہے، ہم نے مختلف عدالتوں میں اپیلیں دائر کر رکھی ہیں تاہم اس کے باوجود روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جارہی ہیں ایسا لگتا ہے کہ جج صاحب ذہن بنا چکے ہیں کہ نگران حکومت کے آنے سے پہلے پہلے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنانی ہے ۔
میچ فکس.. چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا کا فیصلہ ہو چکا؟
