چاکلیٹس چوری کرنے والے کو ایک سال قید کی سزا

21

کویت : کویت میں ایک عدالت نے دکان سے چاکلیٹس چوری کرنے والے ملزم کو ایک سال قید کی سزا سنا دی،عرب میڈیاکے مطابق کویت کی عدالت میں پولیس نے ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیجز پیش کیں جس میں ملزم کو ایک دکان نے چاکلیٹس کے بنڈلز چوری کرکے لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ان کی کل مالیت 377دینار ہے،پولیس نے ملزم کا اعترافی بیان بھی جمع کرایا اور دکان کے مالک کا ریکارڈ بھی پیش کیا جس میں کٹ کیٹ چاکلیٹ کے 23کارٹن، کیڈبری کے 20کارٹن اور کنڈر کے 12کارٹن چوری ہونے کا دعوی کیا گیا تھا،پولیس نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم نے مجموعی طور پر 377دینار کی مالیت کی چاکلیٹس چوری کیں، چور مجرمانہ ریکارڈ کا حامل بھی ہے اور اس نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا،عدالت نے شواہد اور اعترافی بیان کی روشنی میں ملزم کو ایک سال قید کی سزا سنادی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں