ریاض: سعودی عرب نے ناجائز منافع خوروں کے لئے سزائیں مقرر کر دیں،مقرر کردہ اشیا کی قیمت سے زیادہ سامان مہنگا فروخت کرنے کی صورت میں پانچ ہزار ریال سے ایک لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہوگا، عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی وزارت تجارت اور وزارت بلدیات نے مملکت میں ناجائز منافع خوری اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سختی سے متنبہ کردیا ہے، وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور بھی وزارت تجارت کے ساتھ قیمتوں پر کنٹرول کیلیے کارروائی کرے گی اور خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیا جائے گا، وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور نے بلدیاتی خلاف ورزیوں پر سزائوں کا چارٹ جاری کیا ہے،وزارت تجارت کی طرف سے مقرر کردہ اشیا کی قیمت سے زیادہ سامان مہنگا فروخت کرنے کی صورت میں پانچ ہزار ریال سے ایک لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہوگا،اس کے علاوہ اشیا کی موجودگی کے باجود اسے فروخت کرنے سے انکار پر دو سو سے ایک ہزار ریال تک جرمانہ مقرر کیا گیا ہے،سامان کی خریداری پر بل دینے سے انکار کرنا بھی خلاف ورزی میں شامل ہے۔ اس پر ایک ہزار سے دو سو ریال تک جرمانہ ہوگا،متعلقہ وزارت نے سامان پر قیمت کا اسٹیکر نہ لگانے کو بھی خلاف ورزیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے، اس پر بھی زمرہ بندی کے تحت جرمانہ ہوگا۔
سعودی عرب میں ناجائز منافع خوروں کے لئے سزائیں مقرر
