مذہبی کتابوں کی بے حرمتی روکنے پر غور

19

سٹاک ہوم: سویڈن اور ڈنمارک نے سکیورٹی خدشات میں اضافے کے پیش نظر مذہبی کتابوں کی بے حرمتی کے واقعات روکنے پر غور شروع کردیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈنمارک کے وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی پر ردعمل میں ہونے والا احتجاج انتہائی شکل اختیار کرسکتا ہے،ان کاکہنا تھا کہ اس لیے حکومت ایسا قانونی راستہ تلاش کر رہی ہے جس سے نہ آزادی اظہار متاثر ہو اور نہ ہی دوسرے ملکوں یا ثقافتوں کی عزت میں کمی واقع ہو،سوئیڈش وزیراعظم کا کہنا ہے کہ معاملے کے حل کے لیے وہ ڈینش وزیراعظم سے رابطے میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں