وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر پابندی ہم نے نہیں لگائی ، پیمرا کے قانون کا سب کو احترام کرنا پڑے گا، دوسری جانب حکومتی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی پروگرام انٹرویو میں بیان دیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سنسر شپ کے ہم ذمہ دار نہیں، ہم نے عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد نہیں کی، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے بھی پروگرام کے دوران سوال کیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹی وی پر آنے پر پابندی کس نے لگائی جس پر انہوں نے بھی خود کو بری الزمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی تقاریر نشر کرنے پر کوئی پابندی نہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی سنسرشپ۔۔ذمہ دار کون؟ حکومت نے خود کو بری الزمہ کر لیا
